امریکی ریاست واشنگٹن ڈی سی میں کیپیٹل ہل پر حملے اور ہنگامہ آرائی کے دوران خاتون کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کیپیٹل ہل جانے سے روک دیا، جس پر خاتون سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے ساتھ کیا ہوا ہے؟ خاتون نے بتایا کہ مجھے پولیس نے اندر جانے سے روک دیا ہے اور دھکے دئیے گئے ہیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ اندر کیوں جانا چاہتی ہیں جس پر امریکی خاتون نے جواب دیا کہ ہم کیپیٹل ہِل پر حملہ کر رہے ہیں یہ انقلاب ہے مگر ہمیں پولیس کی جانب سے روکا جا رہا ہے۔