یہ جیل ہے یا کوئی گھومنے کی جگہ؟ دنیا بھر کی 5 ایسی جیلیں جو کسی فائیو اسٹار ہوٹل سے کم نہیں

image

پاکستان میں جیل کو انتہائی خطرناک قید سمجھا جاتا ہے لیکن دنیا کے دیگر ممالک میں ایسا ہرگز نہیں ہے۔

آج ہماری ویب آپ کے لیے دنیا بھر کی جیلوں سے متعلق ایسی معلومات لائی ہے سے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے جہاں کی آسائشات کسی بھی طرح فائیو اسٹار ہوٹل سے کم نہیں۔

ناروے

ناروے کی اس جیل کو اکثر کھلی جیل بھی کہا جاتا ہے، ہیلڈن نامی جیل میں قیدی کھانا پکاتے ہیں، ویڈیو گیمز کھیلتے اور بہترین بستروں میں سوتے ہیں، یہاں کے کمرے کوٹھری کے بجائے کسی کالج کے ہال جیسے لگتے ہیں، اس کا مقصد سزا یافتہ افراد کو صحت مند ذہن کے ساتھ دوبارہ معاشرے کا حصہ بنانا ہے۔

نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ کی اوٹاگو کریکشنز جیل بھی کسی روایتی جیل کی بجائے ایک پرآسائش کمرہ لگتی ہے، جہاں طبی سہولیات اور ایک لائبریری موجود ہے تاکہ قیدی خود کو معاشرے کا فرد سمجھیں۔

آسٹریا

جسٹس سینر نامی جیل کسی بھی طرح جیل نظر نہیں آتی بلکہ کسی ملٹی نیشنل کمپنی کا دفتر لگتی ہے۔ اس میں داخل کے لیے دو راستے ہیں اور دونوں میں سے گزرنے والے قیدیوں کے لیے یہ یقینی بنایا گیا ہے کہ ان کے احترام اور انسانیت کے حقوق برقرار رہیں۔

اسپین

اسپین کی ارن خویف جیل میں والدین اور بچوں کو وہاں قید پیارے کے ساتھ رہنے کا موقع دیا جاتا ہے، دیواروں پر ڈزنی کارٹونز پینٹ کیے گئے ہیں، ایک نرسری اور ایک پلے گراؤنڈ بھی ہے، اس جیل کا مقصد بچوں کو اس احساس سے ہر ممکن حد تک بچانا ہے کہ ان کا باپ یا ماں سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

سوئیڈن

سولینٹیونا جیل میں قیدیوں کو اپنا کھانا بنانے کی سہولت دی جاتی ہے، جبکہ دن کا زیادہ وقت وہ ٹیلیویڑن دیکھتے ہوئے گزارتے ہیں یا ورزش کے لیے مخصوص کمروں میں مصروف رہ سکتے ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts