ہم سب کا بچپن ایک جیسا تھا! دیکھیں ایک وائرل ویڈیو جس میں 2 بھائیوں نے ماضی کی یادیں تازہ کر دیں

image

یوں تو ہر کسی کے بچپن کی بہت سی یادیں ہوتی ہیں لیکن کچھ قصے ایسے بھی ہوتے ہیں جو اس دور کے ہر بچے کے ایک جیسے ہوتے ہیں۔

ہماری ویب ہمیشہ ہی اپنے پڑھنے والوں کے لیے ایسا مواد لاتی ہے جو انتہائی منفرد اور دلچسپ ہوتا ہے تاہم آج بھی ہم آپ کو کچھ ایسا ہی دکھانے والے ہیں۔

90 کی دہائی میں پیدا ہونے والا ہر بچہ آج کل جوانی کے دن گزار رہا ہے تاہم کچھ کھیل انہوں نے اپنے بچپن میں ایسے کھیلے جو یادگار تھے، جیسا کہ چھپن چھپائی، آنکھ مچولی، اونچ نیچ کا پہاڑ یا برف پانی وغیرہ۔

ایک گیم ہوا کرتی تھی جس میں مختلف کارڈز ہوا کرتے تھے (پوکیمون اور بین ٹین)، پھر مچھلی پکڑنے والا بھی ایک گیم ہوتا تھا۔


تصاویر کیمرے میں لی جاتی تھیں مگر ہر گھر سے ان تصویروں کے نیگیٹو برآمد ہوا کرتے تھے۔


میوزک اور گانے سننے کے لیے پہلے کیسٹ ہوا کرتی تھی، جس میں گانے بھروائے جاتے تھے۔


اس کے علاوہ چھرے والی پستول، میگنیٹ، اسٹیکرز کے بھی الگ ہی شوق تھے۔


ماضی کے ان سنہرے دنوں کی یاد میں دو بھائیوں نے ایک ویڈیو شئیر کی جو وائرل ہو گئی۔

ملاحظہ کیجیے:

٭ آپ کو یہ اسٹوری کیسی لگی؟ اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر لازمی کریں۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts