لائیو: سوات حادثے کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیٹی کے چیئرمین پشاور ہائیکورٹ میں پیش

image

اہم نکاتپشاور ہائیکورٹ میں سوات حادثے کی تحقیقات کے لیے دائر درخواستوں کی سماعتپاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئےپشاور ہائیکورٹ میں سوات حادثے میں جانی نقصان کے بعد دائر درخواستوں کی سماعتپشاور ہائیکورٹ میں سوات حادثے کی تحقیقات اور دریاؤں کو محفوظ بنانے کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران صوبائی انسپکشن ٹیم کے سربراہ نے عدالت کو بتایا ہے کہ واقعہ متعدد محکموں کی غفلت اور کوتاہی کے باعث پیش آیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے سامنے اپنے بیان میں چئیرمین انکوائری کمیٹی نے کہا کہ ’سانحے کے بعد سوات کا دورہ کیا رپورٹ بنا رہے ہیں، مختلف محکموں کی جانب سے کئی کوتاہیاں سامنے آئی ہیں۔‘

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ جب رپورٹ بنے گی تو تمام چیزیں سامنے لائیں گے۔

چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ کمشنر ملاکنڈ اور آر پی او ملاکنڈ باقاعدہ رپورٹ جمع کرائیں۔

پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر سے بڑھ گئے

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر 14 ارب 51 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

بینک کی جانب سے گزشتہ مالی سال کے اختتام پر 30 جون تک پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

بیان کے مطابق ختم ہونے والے مالی سال میں پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر میں پانچ ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سنہ 2024 کے مالی سال کے اختتام پر پاکستان کے فاریکس ذخائر 9 ارب 39 کروڑ ڈالر ہیں، جو کہ سنہ 2018 کے آغاز کے بعد سے اب تک بلند ترین سطح ہے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts