صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے جو بائیڈن کی حمایت کر دی

image

امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کا اعلان کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کی مخالفت کر دی اور خود نو منتخب صدر جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بیٹی کے اس فیصلے کو بد ترین اور مضحکہ خیز قرار دیتے ہوا اظہارِ برہمی کیا۔

دوسری جانب کیپیٹل ہِل پر پُر تشدد احتجاج کے بعد ایک بار پھر نو منتخب صدر کی تقریبِ حلف برداری میں احتجاج کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ایجنسی ایف بی آئی نے خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن سمیت امریکا کی پچاس ریاستوں میں احتجاج ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن 20 جنوری کو حلف اٹھائیں گے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts