جنوبی کوریا کے کیسینو سے خاتون ایگزیکٹو واردات کر کے فرار، ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر لے اُڑی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں کیسینو میں کام کرنے والی خاتون ایگزیکٹو کیسینو سے ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی چوری کر کے فرار ہو گئی۔
تاہم مقامی پولیس نے معاملے پر چھان بین کا آغاز کر دیا ہے اور خوتون کی تلاش بھی جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چوری کر کے فرار ہونے والی اس خاتون انچارج کا تعلق ملائیشیا سے ہے، جو گزشتہ ماہ چھٹیوں پر جانے کے بعد دوبارہ واپس نہیں لوٹی۔
تاہم پولیس نے کیسینو کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کر لیں اس فوٹیجز میں چوری سے پہلے اور اس کے بعد کی ویڈیوز موجود ہیں لیکن چوری ہونے کی ویڈیو غائب ہے۔
پولیس نے واردات کرنے والی خاتون کا ہانگ کانگ میں ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے، رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کیسینو سے چوری ہونے والی نقد رقم کا وزن تقریباً 280 کلو گرام ہے جو کہ ایک شخص کا ملک سے باہر لے کر جانا ناممکن ہے۔