قبروں پر بھی گھر بنا دئیے جائیں گے! کراچی میں قبضہ کرنے والوں نے قبرستان کو بھی نہ چھوڑا

image

کراچی میں قبضہ مافیا گزشتہ کچھ عرصہ سے کافی سرگرم ہے۔ حکومت کی پراپرٹی پر قبضہ کر کے اپنے مکانات اور مختلف بلڈنگز تعمیر کرنے والوں نے انسانوں کے آخری اور ہمیشہ رہنے والے گھروں کو بھی نہیں چھوڑا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں قبضہ مافیا نے قبرستانوں کو بھی نہیں چھوڑا، بااثر مافیا مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ یہ گندا کام سرانجام دینے میں مصروف ہے۔

انتظامیہ قبرستان کی دیکھ بھال نہیں کر رہی جس کے نتیجے میں بااثر افراد قبروں کی جگہ پر گھر تعمیر کرنا شروع ہو گئے ہیں، صورتحال اس قدر سنگین ہو چکی ہے کہ کئی قبرستان ایسے ہیں جہاں پر قبضہ مافیا نے مسلح افراد بٹھا دیے ہیں۔

قبرستان کے گورکن ملازم کے بجائے مالک کا کردار ادا کرتے ہوئے قبر کی سرکاری قیمت کے بجائے ہزاروں روپے اضافی رقم وصول کرتے ہیں اور کسی پرانی قبر کو ختم کر کے وہاں نئی قبر بنا دی جاتی ہے۔

حالت اس قدر نازک ہو چکی ہے کہ یہ ہے کہ اعداد وشمار کے مطابق کراچی میں یومیہ ڈیڑھ ہزار کے قریب اموات رپورٹ ہوتی ہیں جن کی تدفین کیلئے لواحقین کو بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تاہم اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کا بھی ماننا ہے کہ کے ایم سی کے قبرستانوں کی صورتحال افسوسناک حد تک خراب ہے اور ان پر قبرستان مافیا کا قبضہ ہے۔

لئیق احمد نے گزشتہ روز ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام قبرستانوں میں تدفین اور ضروری کاغذات کی تیاری کا پورا عمل ون ونڈو کے ذریعے ہونا چاہئے۔

تاہم کراچی شہر میں مختلف مقامات پر ہونے والے قبضوں پر عدالت بھی نوٹس لے کر احکامات جاری کر چکی ہے، حال ہی میں سپریم کورٹ نے نالوں پر قائم ہونے والی غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts