کراچی والے ہو جائیں تیار، محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی

image

تیز ہوائیں بھی چلیں گی، ٹھنڈ میں بھی اضافہ ہو گا، سردی نے ایک بار پھر کراچی کا رُخ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں دو سے تین دن تیز ہوائیں چلیں گی جبکہ سردی میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کا کہنا ہے کہ مغربی ڈسٹربنس کے زیرِ اثر کراچی میں دو سے تین دن تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ سردی میں اضافہ کا بھی ممکن ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں بھی ریکارڈ ہو سکتا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ شمالی علاقوں سے ہوائیں 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.