حفیط ہاتھ ملانے کے لیے آگے نہیں بڑھا تھا بلکہ۔۔۔ کیا واقعی سرفراز نے حفیظ کو راستہ دیا؟ آخر حقیقت کیا ہے، شائقین کرکٹ نے انکشاف کر دیا

image

آج کل پاکستان میں کرکٹ کی سب سے بڑی لیگ پی ایس ایل جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے، تاہم سوشل میڈیا پر بھی خوب رونق لگی ہے۔ صارفین کرکٹرز کی ایک ایک حرکت اور انداز کی خبر رکھے ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ ہوا جس میں لاہور فاتح بنا جس میں مرکزی کردار پروفیسر محمد حفیظ کا تھا۔

تاہم میچ کے اختتام پر دیکھا گیا کہ سرفراز محمد حفیظ کو ہاتھ سے کچھ اشارہ کر رہے ہیں، کچھ صارفین نے یہ خیال ظاہر کیا کہ حفیظ سرفراز احمد سے ہاتھ ملانے بڑھے تو سرفراز نے مصافحہ کرنے کے بجائے انہیں راستہ دکھایا کہ جائیں آپ۔

تاہم بعض اوقات جو دکھ رہا ہوتا ہے، حقیقت اس سے قدرِ مختلف ہوتی ہے جبکہ یہاں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔

ہوا کچھ یوں کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے دھواں دار بیٹنگ کر کے لاہور کو فتح دلوانے والے محمد حفیظ سے ساری رنجشیں بُھلا دیں اور میچ کے اختتام پر انہیں ٹیموں کو لِیڈ کرنے کے لیے راستہ دیا جس نے شائقین کو بہت متاثر کیا۔

سرفراز احمد کی جانب سے حفیظ کو ٹیمیں لیڈ کرنے کے لئے راستہ دیے جانے کے اقدام پر سوشل میڈیا صارفین بھی سابق کپتان کے اس اقدام پر خوش ہیں اور انہیں داد دے رہے ہیں۔

جبکہ وہ صارفین جنہوں نے اس معاملے کو منفی دکھایا، انہیں احتیاط برتنی چاہیے کیونکہ سرفراز نے حفیظ سے ہاتھ ملانے سے انکار نہیں کیا۔

یاد رہے کہ ٹوئٹر پر گزشتہ دنوں حفیظ اور سرفراز کی لفظی جنگ ہوئی تھی جس کے بعد سرفراز احمد نے یہ کہہ کر معاملہ کو رفع دفع کیا کہ حفیظ بڑے ہیں اور وہ ان کا احترام کرتے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.