کرکٹر عماد وسیم کے گھر ننھی پری کی پیدائش۔۔۔ بیٹی کا کیا نام رکھا؟

image

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بیٹی کی پیدائش کی خبر کرکٹر نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے دی ہے، اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بیٹی کے نام کے حوالے سے عماد وسیم نے بتایا کہ نومولود کا نام انہوں نے سیدہ عنایہ عماد رکھا ہے۔ اپنے پیغام میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے بیٹی کو دنیا میں خوش آمدید بھی کہا۔

واضح رہے اگست 2019 میں عماد وسیم پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے نکاح کے بندھن میں بندھے تھے۔


About the Author:

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.