شاہین آفریدی کی منگنی کی خوشی میں بھائیوں نے ایسا کیا کیا کہ مشکل میں پڑ گئے؟

image

کچھ روز قبل یہ خبر سامنے آئی کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی بات لالا یعنی شاہد آفریدی کی بیٹی سے طے پا گئی ہے جس کی تصدیق بعدازاں لالا نے خود بھی سوشل میڈیا پر کی۔

تاہم بات پکی ہونے کی خوشی میں منائے جانے والے جشن کے باعث شاہین آفریدی کے بھائی مشکل میں پھنس گئے۔ ہوا کچھ یوں کہ شاہین آفریدی کے کزنز اور بھائیوں کی جانب سے منگنی کی خوشی میں لنڈی کوتل میں بھرپور ہوائی فائرنگ کی گئی جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

شاہین آفریدی کے بھائیوں کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بھی سامنے آئی تاہم اب یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس حوالے سے شاہین آفریدی کے بھائی کا کہنا ہے کہ خوشی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کوئی جرم نہیں ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی ہوسکتی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.