''میں نے کبھی یونیورسٹی نہیں دیکھی، کرکٹ ہی سب کچھ تھی لیکن'' ۔۔ کیا واقعی شاہد آفریدی یونیورسٹی میں داخلہ لے رہے ہیں؟

image

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے مداحوں کو انتہائی دلچسپ خبر سنائی ہے اور وہ یہ کہ لالا یونیورسٹی میں داخلہ لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کو نجی یونیورسٹی میں ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لالا نے یہ اعلان کیا کہ وہ اِسی یونیورسٹی میں داخلہ لے رہے ہیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ''میں نے یونیورسٹی کبھی نہیں دیکھی تھی، کرکٹ ہی میرے لیے سب کچھ تھی تو اب میں بھی یہاں پر ایڈمیشن لے رہا ہوں انشاءاللہ''۔

آفریدی نے مزید کہا کہ ''میں آپ لوگوں کے ساتھ پڑھوں گا، یہ میرے لیے فخر کی بات ہے''۔

ان کا کہنا تھا کہ ''میں ٹیسٹ دوں گا پھر دیکھوں گا کہ میرٹ پر مجھے کون سے ڈپارٹمنٹ میں داخلہ ملتا ہے، جبکہ لالا نے تقریب میں موجود طلباء و طالبات سے بھی مشورہ لیا کہ انہیں کون سے مضمون کے ڈپارٹمنٹ میں داخلہ لینا چاہیے جس پر متعدد طالبعلموں نے سی اے کا نام لیا''۔

٭ کیا لالا کا فیصلہ درست ہے؟ اِس حوالے سے ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔


About the Author:

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.