جہاز میں پرواز کے دوران بچے کی پیدائش۔۔فضائی کمپنی نے بچے کے لیے کیا اعلان کر دیا؟

image

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک چاڈ سے تعلق رکھنے والی حاملہ مسافر کو اپنے ملک سے قاہرہ آنے والی ایجیپٹ ایئر کی پرواز کے دوران زچگی کی تکلیف شروع ہوگئی اور خاتون نے مدد کے لیے عملے کو پکارا۔اس دوران خاتون کی طبیعت بگڑ گئی جس پر پائلٹ نے طیارے کا رُوٹ تبدیل کرتے ہوئے مصر کے اسوان ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کردی اور ایئرپورٹ سے ڈاکٹر کو طلب کیا گیا۔ جہاز کے عملے نے زچگی کے عمل میں ڈاکٹر کی مدد کی۔ اس کے علاوہ خاتون مسافر نے طیارے میں ہی بچے کو جنم دیا جس کے بعد طیارہ دوبارہ اپنی منزل قاہرہ کے لیے روانہ ہوگیا۔ مصر کی فضائی کمپنی نے طیارے میں جنم لینے والے بچے کے لیے تحائف اور مراعات کا اعلان کیا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.