پیپلزپارٹی کیلئے اپوزیشن اتحاد کا دروازہ بند

image

پی ڈی ایم کے دروازے پیپلزپارٹی کے لئے بند ہوگئے ہیں جواب طلب نکتہ یہ ہے کہ ایسا پیپلزپارٹی نے خود کیا ہے یا دس رکنی اتحاد نے اس کا اہتمام کیا ہےپیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے ساتھ تعلقات کار کی کھڑکی کھلی رکھی ہے۔

وہ جس تلخ نوائی اور جذباتی کیفیت سے سرشار ہو کر جوابدہی سے اپنا دامن چھڑا کرایک طرف ہوگئی ہے اس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے وہ راستے جدا بھی کرنا چاہتی ہے ۔

لیکن اسے تنہا ہونے اور اپنی شہرت پر لگ رہے داغ سے بھی خوف آرہا ہے وہ اس اتحاد کے بانیوں میں شامل ہے اس کی دستاویز پر دستخط کنندہ ہونے کے باوجود پیپلزپارٹی کے لئے بوجوہ اب مشکل ہورہا ہےکہ وہ ہر اس ہدف سے ٹکرائے جو پی ڈی ایم کی تشکیل کے و قت متعین کیا گیا تھا۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts