یہ اعلان وفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے کیا گیا۔
شیخ رشید کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تحریک لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے، یہ فیصلہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے تنظیم پر پابندی لگانے کی سفارش کی ہے، ہم پابندی سے متعلق سمری کابینہ کو بھیج رہے ہیں۔
یہ بات وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہی ہے۔