انہوں نے اپنی بیوی کو کروڑوں کا بنگلہ خرید کر دیا۔۔ 5 اداکار جنہوں نے اپنی ہمسفر کو دنیا کے مہنگے ترین تحفے دے کر سب کو حیران کیا

image

خوشی کے موقع پر تحفے پیش کرنا ایک نیک عمل سمجھا جاتا ہے جس سے کسی بھی رشتے کا تعلق مضبوط ہوتا ہے۔ جب آپ کسی سے محبت کرتے ہیں تو آپ اس شخص کو وہ سب کچھ دیتے ہیں جو آپ کو بے حدعزیز ہوتا ہے۔

شوبز اداکاروں میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے اپنے شریک حیات کو خوشی کے طور خوبصورت اور مہنگے تحفے پیش کیے۔

آج ہم شوبز سے تعلق رکھنے والی 5 مقبول شخصیات کا کے بارے میں جانیں گے جنہوں نے اپنے شریک حیات کو حیرت انگیز تحفے پیش کیے۔

1- اجے دیگن اور کاجول

بالی ووڈ انڈسٹری کی سب سے مقبول ترین جوڑی اجے دیگن اور کاجول کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ یہ بات بھی سب جانتے ہیں کہ اجے دیوگن اپنی اہلیہ کاجول کا بہت خیال رکھتے ہیں اور ان کی ہر خواہش کو پورا کرتے ہیں۔

ٹائمز ناؤ کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن نے کاجول کے لیے لندن میں ایک پرتعیش بنگلہ خریدا ہے جس کی مالیت 54 کروڑ ہے۔ یہ بنگلہ لندن کے پارک لین میں واقع ہے۔

2- ریمبو اور صاحبہ

افضل خان کے مطابق انہوں نے جب نشو جی سے صاحبہ کا ہاتھ مانگا تو انہوں نے یہ شرط رکھی کہ وہ انہیں صاحبہ کا رشتہ اس وقت دیں گی جب کہ وہ صاحبہ کے لئے الگ گھر بنائیں گے۔ اس وقت افضل خان کرائے کے مکان میں رہتے تھے۔

ان کا یہ کہنا تھا کہ انہوں نے بہت مشکلوں سے صاحبہ کے لئے گھر بنانے کا آغاز کیا اور اس کے لئے انہوں نے 6 سال محنت کی تھی۔ یہاں تک کہ ان کے پاس پیسے کم پڑ گئے اور مالی طور پر بھی اداکار افضل خان کمزور ہو چکے تھے۔

افضل خان کا کہنا تھا کہ اس کام کے لئے انہوں نے اداکارہ ریما خان سے قرضہ مانگا جنہوں نے انہیں گھر بنانے کے لیے دو لاکھ دیے اور اس طرح انہوں نے شادی سے قبل گھر صاحبہ کو تحفے میں دیا تب ان کی شادی ممکن ہو سکی۔

3- سیف علی خان اور کرینہ کپور

بھارتی فلموں کی خوبصورت جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور آئے روز میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں۔ فروری میں کرینہ کپور اور سیف کے دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد سے ان کے پرستاروں کی توجہ اور دلچسپی جوڑی کی جانب مزید بڑھ چکی ہے۔ تاہم سیف علی خان آئے روز کرینہ کپور کو تحفے پیش کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے اپنی اہلیہ کو ہیرے کی کانوں کی بالیوں کا پئیر بطور تحفے میں پیش کیا تھا جو کہ ان کی جانب سے کرینہ کو دیا گیا اب تک کا سب سے مہنگا تحفہ سمجھا جاتا ہے۔

4- عامر خان اور کرن راؤ

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامرخان اپنی اہلیہ کو منان اچھی طرح جانتے ہیں۔ ٹریبیون انڈیا کے مطابق عامر خان نے اپنی اہلیہ کرن راؤ کو بیورلی ہلز میں 75 کروڑ ( پاکستانی ایک ارب پانچ کروڑ سے زائد) روپے کی مالیت کا گھر تحفہ میں پیش کیا تھا۔

5- عائشہ عقبہ

پاکستانی شوبز کی سابقہ اداکارہ عائشہ کو ان کی شادی کے دن پر ان کی ساس نے 30 لاکھ روپے مالیت کا ہار تحفے میں دیا تھا۔ جبکہ ان کے شوہر کی جانب سے عائشہ کو بے حد پیار اور عزت ملی۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.