ایس او پیز پر عمل کروانے کے لیے حکومت کا فوج طلب کرنے کا فیصلہ

image

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے پاک فوج کی مدد لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر ایس او پیز پر ٹھیک طریقے سے عمل کیا تو شہروں میں لاک ڈاؤن نہیں کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے فوج کو کہا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے ہماری فورسز کے ساتھ سڑکوں پر آئیں، ہم اب تک لوگوں کو ایس او پیز پر چلنے کا کہتے رہے ہیں لیکن لوگوں میں کوئی خوف نہیں اور کوئی احتیاط نہیں کر رہے، اس لیے فوج کو پولیس اور فورسز کی مدد کرنے کا کہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا سے سب سے بڑی احتیاط ماسک ہے، اس سے آدھا مسئلہ حل ہوجاتا ہے، اس لیے سب ماسک پہنیں، اس کے لیے اب ہم پوری طرح زور لگائیں گے، ہماری پولیس زور لگائے گی اور اس پر فوج بھی اس کی مدد کرے گی۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts