کہیں آیا کورونا کا طوفان تو کسی نے کیا مزاحیہ ناگن ڈانس۔۔ گزشتہ ہفتے کی 5 وائرل تصاویر جس کے چرچے دنیا بھر میں رہے

image

ہر نئے ہفتے کی شروعات میں ہم آپ کو گزشتہ ہفتہ کی وائرل ہونے والی تصاویر، ویڈیوز اور میمز سے متعلق یاد دہانی کرواتے ہیں تاکہ آپ کو یاد رہ سکے کہ پچھلے ہفتے کیا کچھ ہوا تھا۔

ہر بار کی طرح اس بار بھی' ہماری ویب' کی جانب سے گزشتہ ہفتہ وائرل ہونے والی خبروں سے متعلق بات کی جائے گی۔

1- عامر لیاقت کا وائرل ناگن ڈانس

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کا ناگن ڈانس گزشتہ ہفتہ سوشل میڈیا پر چھایا رہا۔ ساتھ ہی ان کی دوڑ لگانے کے دوران بری طرح گرتے وقت کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

انڈیا اس وقت مہلک ترین کورونا وبا کی لپیٹ میں ہے اور اس وقت کورونا کا گڑھ بنا چکا ہے۔ گزشتہ ہفتہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انڈیا کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ رہا تاہم آج بھی بھارت میں لاکھوں کی تعداد میں کیسز سامنے آرہے ہیں۔ بھارت میں موجود چند وائرل ہونے والی تصاویر ملاحظہ کیجیے۔

3- کراچی کی محنت کش خاتون

کراچی کی سڑکوں پر 100 روپے میں ذائفہ دار زنگر فروخت کرنے والی خاتون کی تصاویر اور ویڈیوز گزشتہ ہفتہ سوشل میڈیا کی زینت بنی رہیں۔

4- بشریٰ انصاری کی بہن کورونا کے باعث وینٹیلیٹر پر

گزشتہ ہفتہ بشریٰ انصاری کی بہن کورونا کے باعث وینٹیلیٹر پرچلی گئیں جس کے بعد ان کے لیے دعاؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

5- ندا یاسر کی کورونا ویکسین لگواتے تصویر وائرل

پاکستان کی مارننگ شو کی میزبا ن اور پروڈیوسر ندا یاسر نے گزشتہ ہفتہ کورونا ویکسین لگوائی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts