کراچی کے کون کون سے علاقوں میں ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی؟

image

رپورٹ کے مطابق کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسسز کے پیش نظر ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر نے مختلف علاقوں کی یونین کونسلوں اور بلاکس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ضلع وسطی کے چار ٹاونز گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ 27 اپریل سے 11 مئی تک ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ان چاروں ٹاؤنز میں کرونا کے 58 مریض موجود ہیں، ضلعی ہیلتھ آفیسر کی جانب سے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کے بعد مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا۔

ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’ متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد لازمی ماسک پہنیں گے، متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی‘۔

مذکورہ علاقوں میں تمام کاروباری و صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی جبکہ ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔ علاوہ ازیں متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ متاثرہ علاقوں کے کرونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ کریں گے۔

صوبائی حکومت متاثرہ علاقے میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts