کم قیمت میں شاندار گھر ۔۔ حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

image

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت ویڈیولنک اجلاس ہوا جس ‏میں کم لاگت گھروں کی تعمیرکےمنصوبے پر پیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ایفورڈایبل ہاؤسنگ اسکیم کیلئے133مقامات کی ‏نشاندہی کرلی ہے پہلےمرحلے میں 54 مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے، 32 مقامات پر ترجیحی ‏بنیادوں پر کام شروع کیاجائےگا۔

عثمان بزدار نے بتایا کہ وزیراعظم جلد رائیونڈ میں بیک وقت10مقامات پر منصوبےکا آغاز کریں ‏گے، حکومت نے 3 ارب اس پروگرام کے ڈویلپمنٹ کیلئے فراہم کردیئےہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گھر کا سائز 3 مرلے سے بڑھا کر ساڑھے 3 مرلےکر دیا گیا ہے 14 لاکھ 30 ہزار ‏روپے میں گھر دیا جائےگا، درخواست گزار ایک لاکھ43ہزار دے گا جب کہ باقی رقم بینک آف ‏پنجاب فراہم کرے گا، گھر کی ماہانہ قسط تقریباً 10ہزار روپے ہو گی۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک سال میں گھر تعمیر کر کےقرعہ اندازی میں کامیاب درخواست گزار کو دیں ‏گے، سرگودھامیں اس منصوبےکاافتتاح ہوچکا ہےاور کام جاری ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts