میری شادی صرف 3 ماہ میں جلدی میں ہوئی کیونکہ ہم نے ۔۔۔ سارہ خان کی فلک شبیر سے اچانک شادی کیسے ہوئی؟ اداکارہ نے بتا دیا

image

اداکارہ سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی 10 ماہ پہلے ہوئی تھی اور شادی کے بعد سے اب تک یہ دونوں اپنے مداحوں کے سب سے زیادہ پسندیدہ سیلیبریٹی کپل بن گئے ہیں، ہر روز مختلف قسم کے گلاب کے پھول دینے میں فلک شبیر ایک مثال بن گئے ہیں، ان کے انسٹاگرام پر مختلف قسم کے پھولوں کی ویڈیوز لوگوں کو خوب پسند آتی ہیں۔

اداکارہ سارہ اور فلک کی شادی کورونا میں ہوئی اور اتنی اچانک ان کی تصاویر سامنے آئی کہ لوگ حیران ہی رہ گئے۔ سارہ خان کچھ روز قبل ایک نجی ٹی پروگرام میں آئیں اور انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ کیسے ان کی اور فلک کی شادی ہوئی اور یہ کہاں ملے؟

سارہ خان بتاتی ہیں کہ: '' میری شادی میں صرف 25 قریبی لوگ تھے، کیونکہ باقی لوگ پاکستان آ نہیں سکے تھے، شادی میں بزرگ بھی تھے، گھریلو شادی کی تھی گھر گھر میں، سالگرہ والے دن میری منگنی ہوئی تھی وہ ایک سرپرائز تھا جو میری بہنوں اور فلک نے مل کر پلان کیا تھا۔ ''

ہماری شادی صرف 3 مہینے میں ہوگئی تھی، فلک نے مجھے ایک فیشن شو پر دیکھا تھا، اور اس کے بعد میرے ابو کے پاس خود رشتہ لے کر آئے تھے اور ابو نے 2 مرتبہ ان سے ملاقات کی اور تیسری دفعہ میں میرے بہن بھائی، میں اور ابو فلک سے ہمارے گھر پر ملے۔

یوں ہماری شادی طے ہوئی، اس وقت کورونا زیادہ تھا ورنہ ہم ایک ماہ میں ہی شادی کرلیتے۔ لیکن پھر 3 ماہ بعد شادی کی، فلک کے بہن بہائیوں سے بھی شادی پر ملی، سب بہت اچھے ہیں۔

فلک وقت کے پابند بہت زیادہ ہیں، میں روزانہ ان کو ساری کہانیاں سناتی ہوں، پورے دن کی کہانی بتاتی ہوں۔ فلک نے کبھی مجھ پر کوئی پابندی نہیں لگائی میری صبح فلک کے بغیر ادھوری ہوتی ہے، صبح اٹھنے کے بعد وہ لازمی چاہیئے ہوتے، کبھی وہ نہیں ہوتے تو دن ادھورا ہوتا ہے۔ کورونا ختم ہو تو ہم سب سے پہلے عمرہ کرنے جائیں گے۔

بچے کی خوشخبری کے حوالے سے سارہ نے بتایا کہ: '' میں خود بتا رہی ہوں ، ہاں خوشخبری آنے والی ہے، فلک بہت خیال رکھتے ہیں، مجھے جڑواں کی خواہش ہے، اب اللہ جو بھی دے خیریت سے دے، ہم بچے کا نام مل کر رکھیں گے، اپنی مرضی کے مطابق نام رکھیں گے۔ لڑکیاں مجھے زیادہ پسند ہیں،، لیکن اللہ جو بھی خیریت سے دے۔'' ''

مجھے اس وقت امی کی یاد بھی بہت آتی ہے اور ابو کی بھی، میرے ابو کا کورونا کا انتقال ہوگیا تھا، میری بہنیں عائشہ اور نور بہت خیال رکھتی ہیں۔ فلک میری عزت میرا آحترام کرتے ہیں اور یہی میرے لئے سب سے بڑھ کر ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.