جب بھی اپنا گھر لو تو یہ یاد رکھنا۔۔ شاہ رخ خان نے راجکمار راؤ کو گھر بنانے سے متعلق کیا نصیحت کی تھی جو انھیں آج بھی یاد ہے؟

image

“شاہ رخ خان نے مجھ سے ایک بات کہی تھی جو مجھے آج تک یاد ہے۔ ان کی بات کا مجھ پر اثر تھا“

یہ کہنا ہے بالی وڈ اداکار راج کمار راؤ کا جنھوں نے حال ہی میں ممبئی میں ایک شاندار گھر خریدا ہے۔ راجکمار راؤ کا کہنا ہے کہ جب وہ گھر خریدنا چاہتے تھے اس وقت شاہ رخ خان کی نصیحت یاد آگئی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ

“بیٹا کبھی بھی جب گھر لینا تو اوقات سے ذرا زیادہ کا لینا، کیونکہ پھر اوپر والا بھی دیکھتا ہے اور پھر تم خود بھی زیادہ محنت کرو گے“

راجکمار راؤ کا کہنا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کی اس بات سے بہت متاثر ہوئے تھے اور یہ بات ان کے دل کو لگی تھی۔

واضح رہے راجکمار راؤ نے یہ گھر بھارتی اداکارہ جھانوی کپور سے 44 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا ہے جبکہ جھانوی نے یہ گھر دسمبر 2020 میں 39 کروڑ میں خریدا تھا۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts