چینی کمپنی کی یہ گاڑی ہانڈا سٹی سے 5 لاکھ روپے سستی ہے۔۔ جانیے کیا چینی کمپنی کی یہ گاڑی ان سہولیات کے ساتھ ہانڈا سٹی کا مقابلہ کر سکتی ہے؟

image

پاکستان میں ہانڈا کی گاڑیوں کے کافی چرچے ہیں چاہے ہانڈا 125 ہو یا پھر ہانڈا سوک۔ یہ گاڑیاں اپنے برانڈ کی بدولت مشہور ہو رہی ہیں۔

لیکن جیسے جیسے زمانہ تبدیل ہو رہا ہے، اس طرح ہر لحاظ سے جدتیں آرہی ہیں۔ گاڑیوں کی انڈسٹری میں جدت آرہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ مقابلہ بھی بڑھ رہا ہے۔ آج آپ کو ایک ایسی ہی صورتحال سے آگاہ کرتے ہیں جہاں ہانڈا کے مقابلے چینی کمپنی شانگان نے آلسون نامی گاڑی کو متعارف کر وایا ہے۔

اگر دونوں گاڑیوں کے انجن کی بات کریں تو ہانڈا کی نئی گاڑی سٹی 1.5 ایل ایسپائر میں 1500 سی سی SOHC i-VTEC انجن موجود ہے۔ اس انجن کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ان ایکٹو والو کو ایکٹو رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ یہ انجن 118 ہارس پاور کی طاقت رکھتا ہے۔ دوسری جانب شانگان کی آلسون کا انجن ہے جو کہ 1500 سی سی DOHC ان لائن MPFI ہے جو کہ 105 ہارس پاور کی طاقت رکھتا ہے۔ ڈرائیورنگ موڈز کی بات کریں تو سٹی میں نارمل اور ECON ای کون ڈرائیونگ موڈ موجود ہیں جبکہ آلسون میں نارمل موڈ اور اسپورٹس موڈ موجود ہے۔

بیرونی لحاظ سے بات کریں تو سٹی کار میں اسمارٹ اینٹری سسٹم موجود ہے جو کہ اسے منفرد بناتا ہے البتہ آلسون میں چابی کے بغیر اینٹری سسٹم موجود ہے۔ جسے ہم keyless entry system کہتے ہیں۔ سٹی کار میں آٹومیٹک شیشے موجود ہیں جو کہ سٹی کے دروازے پر موجود ہوتے ہیں۔ لیکن یہ فیچر آلسون میں موجود نہیں ہے۔ سٹی کے ٹائروں کی بات کریں تو سٹی میں 15 انچ ایلوائے کے ٹائر موجود ہیں جبکہ آلسون میں 15 انچ اسٹیل کے اسپئر ٹائر موجود ہیں یہاں یہ بات بھی بتاتے چلیں کہ گراؤنڈ کلیرنس میں سٹی 171.88 ملی میٹر کے ساتھ آلسون سے آگے ہے جبکہ آلسون کی گراؤنڈ کلیرنس 158 ملی میٹر ہے۔

اندرونی طور پر بات کریں تو اگرچہ آلسون میں بہترین اندرونی ڈیزائن موجود ہیں مگر سٹی کی اس نئی کار میں کئی سارے فیچرز موجود ہیں۔ جہاں آلسون میں لیدر کی سیٹس ہیں وہیں سٹی میں فیبرک کی سیٹس موجود ہیں۔ جبکہ دونوں میں الیکٹرونک پاور اسٹیرنگ بٹنز موجود ہیں۔

سٹی کار میں آٹومیٹک کلائمٹ کنٹرول سسٹم موجود ہے جبکہ آلسون میں اینالاگ ائیر کنڈیشننگ سسٹم موجود ہے۔ سٹی میں موجود ڈرائیور سیٹ کو آپ اپنے طور پر ترتیب دے سکتے ہو، مگر یہ سہولت آلسون میں موجود نہیں ہے۔ سب سے اہم بات جو ہر کوئی گاڑی خریدتے وقت سوچتا ہے کہ گاڑی کس حد تک محفوظ ہے؟ سٹی اور آلسون دونوں میں حفاظتی فیچرز موجود ہیں۔ دونوں میں رئیر کیمرہ، دو ائیر بیگز، اور اے بی ایس ABS موجود ہیں۔

جبکہ آخری میں بات کرلیتے ہیں دونوں گاڑیوں کی قیمت کی۔ سٹی 1.5 ایل سی وی ٹی CVT کی قیمت 31 لاکھ 74 ہزار پاکستانی روپے ہے جبکہ اس کے مقابلے میں آلسون کی 1.5 ایل لیومئر کی قیمت 25 لاکھ 89 ہزار پاکستانی روپے ہے یعنی تقریباً 5 لاکھ 85 ہزار پاکستانی روپے کا فرق۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.