کیا آپ بھی سیب کے بیج کھالیتے ہیں تو اس سے جان بھی جا سکتی ہے ۔۔ اس سے متعلق مزید جان کر آپ بھی چونک جائیں گے

image

تقریبا تمام طبی ماہرین لوگوں کو سیب کھانے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ یہ پھل آپ کی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔

سیب کا چھلکا اور گودا دل کی بیماری، پھیپڑوں کے کینسر اور ایستھما جیسے مختلف امراض کے روکنے اور علاج میں مدد فراہم کرتا ہے۔ خصوصاً سیب کے چھلکے میں موجود ٹریٹرپینوائڈز مختلف اقسام کے کینسر سے لڑنےکی طاقت رکھتے ہیں۔

لیکن کہیں آپ سیب کھانے کے ساتھ اس کے بیج تو کھالیتے؟

اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ ایسا ہرگز نہ کیجیے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سیب کے بیج زہریلے ہوتےہیں اور ان میں سائینسائڈ موجود ہوتا ہے۔ اگر آپ ایک وقت میں سیب کے تقریباً 200 بیجوں کو چبائیں اور کھا جائیں تو یہ اسی وقت جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں۔

لیکن اگر ان کو صحیح مقدار میں لیا جائے تو ان کا زہر ختم ہوجاتا ہے۔

سیب کے بیج کی مناسب مقدار سائینائڈ کے نقصان سے محفوظ رکھ سکتی ہے اور وٹامن (بی-17) کینسر اور ٹیومر کی نشونما کو روکتا ہے، ساتھ ہی اس میں ضروری خلیات کو چھوڑ کر کینسر پیدا کرنے والے خلیات کو ختم کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.