پی ٹی آئی کی آزاد کشمیر میں اونچی اُڑان ۔۔ عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر بن گئے

image

سردار عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہو گئے، یہ آزاد کشمیر کے 13 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں اور انکا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے ۔ انہیں 33 ووٹ ملے، ان کے مقابل متحدہ اپوزیشن کے نامزد امیدوار چوہدری لطیف اکبر نے 15 ووٹ حاصل کیے۔

نو منتخب اسپیکر چوہدری انوار الحق کی صدارت میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے اراکین ایوان میں موجود ہیں۔

اسمبلی کے سیکریٹری کے مطابق دونوں امیدواروں کے لیے الگ الگ پریزائیڈنگ آفیسر مقرر کیئے گئے ہیں، عبدالقیوم نیازی کے لیے 3 جبکہ چوہدری لطیف اکبر کے لیے 4 کاغذاتِ نامزدگی موصول ہوئے ہیں جنہیں درست قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج ہی وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے سردار عبدالقیوم کا نام فائنل کی گیا تھا جس کی تصدیق وفاقتی وزیر فواد چوہدری نے کی تھی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.