بچہ ہوا میں کیسے اڑ رہا ہے؟ 5 ایسی انوکھی تصاویر جو آپ کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیں گی

image

پوشیدہ دیواریں، تیرتے بچے، بڑے سائز کے پالتو کتے، زاویے اور روشنی یہ وہ چیزیں ہیں جو واقعی ہمارے ذہنوں سے چال چل سکتی ہیں۔

انٹرنیٹ پر آئے روز دماغ کے ساتھ کھیلنے والی انوکھی تصاویر شئیر کی جاتی رہتی ہیں جو صارفین کے ذہنوں کو چکرا کر رکھ دیتی ہیں۔

آج ہم آپ کو ٥ ایسی تصاویر دکھانے جا رہے ہیں جو آپ کو پہلی باری میں تو بالکل سمجھ نہیں آنے والی اور بہت سے افراد تو سر کھجانے پر مجبور ہوجائیں گے۔

1- آدمی کے ٹانگیں شاپنگ کارٹ پر کیسے؟

بظاہر تو اس تصویر کو دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ جیسے آدمی ٹرالی میں بیٹھا ہے اور اسکی ٹانگیں باہر لٹکی ہوئی ہیں۔ لیکن یہ تصویر آنکھوں کا دھوکہ دے رہی ہے۔ در حقیقت آدمی کی ٹرالی کے اندر فولڈ ہوئے قالین رکھے ہیں جو آدمی کی ٹانگیں ظاہر کر رہے ہیں۔

2 -بچہ ہوا میں

تصویر میں موجود ننھا بچہ ہوا میں ہے لیکن دراصل تصویر اس اینگل سے لی گئی ہے جس سے یوں لگتا ہے کہ بچہ صوفے پر بیٹھا نہیں بلکہ ہوا میں ہے۔

3- بلا اپنے دوست کو کھا رہا ہے

مذکورہ تصویر کافی پریشان کردینے والی ہے کیونکہ اس تصویر کو سمجھنا کافی مشکل کام ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ جیسے بلا دوسرے بلے کو سر سے کھا رہا ہے۔ لیکن دراصل بلا کھا نہیں رہا بلکہ اس کا منہ دوسرے بلے کے برابر میں ہے۔

4- جیکٹ یا برفانی بھالو؟

ٹرین میں موجود مسافر کی جیکٹ برفانی بھالو جیسے دکھائی دے رہی ہے۔ شروعات میں اس تصویر کو دیکھ کر کوئی بھی دنگ رہ جائے گا۔

5- بلی کے آگے تین پیر

اوپر موجود تصویر میں بلی کے 3 پیر نظر آرہے ہیں جس نے دیکھنے والوں کو سر کھجلانے پر مجبور کر دیا ہے۔ لیکن ممکن ہے کہ کوئی دوسری بلی اس بلی کے پیچھے موجود ہو۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.