40 لاکھ روپے کا ہیرا ۔۔۔ جانیے کیسے چار افراد اچانک لَکھ پَتِی بن گئے؟

image

آپ نے اکثر ایسا کہانیوں میں سنا ہوگا کہ لوگوں کی اچانک قسمت بدل جاتی ہے، کسی کی لاٹری میں انعام نکل جانا یا پھر زمین سے کوئی خزانہ ہاتھ آجانا۔ اس طرح کے واقعات عام زندگی میں کچھ کم ہی نظر آتے ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو ایک اصل زندگی کی کہانی کے بارے میں بتائیں گے کہ کیسے چار افراد راتوں رات لَکھ پَتِی بن گئے۔

بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ایک چھوٹے سے ضلع سے تعلق رکھنے والے 4 کان کنون کی اچانک قسمت کھل گئی۔ ہوا کچھ یوں کہ معمول کی طرح رتن لال پرجاپتی اور ان کے 3 ساتھی کان میں کام کررہے تھے کہ اچانک 8.22 قیراط کا ہیرا ان کے ہاتھ آگیا۔

تفصیلات کے مطابق رتن لال سمیت دیگر 3 افراد نے کان سے ملنے والے ہیرے کو مقامی ہیرے کے دفتر میں جمع کروادیا ہے۔ تاہم اس ہیرے کو 21 ستمبر کو نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔ جبکہ مقامی ماہرین کے مطابق اس ہیرے کی کل مالیت 40 لاکھ بھارتی روپے ہے، جو کہ پاکستانی 90 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

اس کے علاوہ ان چاروں کان کنوں کو ہیرے کی رقم، حکومت کو ٹیکس ادا کرنے کے بعد ملے گی۔ جبکہ رتن لال کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے ساتھی پچھلے 15 سالوں سے کان میں کام کررہے ہیں۔ ایسا کبھی نہیں ہوا، یہ پہلا موقع ہے کہ جب ہماری قسمت ہم پر مہربان ہوگئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اور ان کے ساتھی ہیرے سے حاصل ہونے والی رقم کو بچوں کو بہتر زندگی فراہم کرنے کیلئے استعمال کریں گے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.