پھپھوند لگ سکتی ہے اور الرجی بھی ہوسکتی ہے۔۔۔ بارش کے دوران کپڑے کیسے سکھائے جائیں؟

image

کپڑے تو دھلنے ہی ہیں چاہے دھوپ نکلے یا نہیں۔ لیکن بارش کے موسم میں کپڑے دھو کر سکھانا ایک مشکل کام ہے۔ اکثر لوگ بارش کے دنوں میں کپڑے گھر کے اندر سکھاتے ہیں جس سے بہت سی بیماریاں پیدا ہوسکتی ہیں۔ اس آرٹیکل میں آپ کو بتایا جائے گا کہ کپڑے انڈور سکھانے کے کیا نقصانات ہیں اور ان سے کیسے بچا جاسکتا ہے۔

دمہ

کپڑے گھر کے اندر لٹکانے سے گھر کے اندر نمی بڑھ جاتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق انڈور کپڑے سکھانے سے ہم اپنے گھر کی نمی میں تیس فیصد اضافہ کرلیتے ہیں جو دمے کو بڑھاوا دیتا ہے۔ نیز اگر صرف کی بو بھی نمی میں شامل ہوجائے تو کھانسی کا دورہ پڑ سکتا ہے۔

پھپھوند

انڈور کپڑے سکھانے سے کپڑوں میں فنگس بھی لگ سکتا ہے جو جلد پر مختلف انفیکشن پیدا کرنے کے علاوہ الٹی کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

مختلف بیماریاں

انڈور کپڑے سکھانے سے ردعمل کے طور پر مختلف بیماریاں جنم لے سکتی ہیں جن میں ناک بہنا، کھانسی، چھینکیں آنا، اسکن انفیکشن، سردرد، تھکاوٹ، جلد پر الرجی اور جلن کے علاوہ دمہ شامل ہیں۔

اس کا حل کیا ہے؟

اگر آپ کی واشنگ مشین میں کپڑے خشک کرنے کا آپشن موجود ہے تو اسے استعمال کریں یا اس کے علاوہ کپڑوں کو ایسے کمرے میں سکھائیں جہاں ایک کھڑکی لازمی موجود ہو۔ پنکھا تیز کردیں اور کھڑکی کھول دیں تاکہ صرف اور نمی سوکھ کر باہر نکل جائے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.