نئے آئی ایس آئی چیف ندیم احمد انجم کون ہیں؟ جانیے ان سے متعلق چند اہم باتیں

image

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کو آج نئے ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا کر دیا گیا ہے۔

نئے آئی ایس آئی چیف ندیم احمد سے متعلق آج ہم چند اہم چیزوں پر نظر ڈالیں گے۔

پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے چیف لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے پنجاب رجمنٹ کی لائٹ اینٹی ٹینک بٹالین میں کمیشن حاصل کیا۔

انہوں نے ایک انفنٹری بریگیڈ کو آپریشن ضرب عضب میں کمانڈ کیا، آپریشن ردالفساد کے دوران آئی جی ایف سی بلوچستان بھی رہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد کمانڈر 5 کور سندھ بھی رہ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم اسٹاف کالج کوئٹہ اورایڈوانس اسٹاف کورس برطانیہ سے گریجوئٹ ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کو کور کمانڈر کراچی تعینات کیا گیا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts