8 ہزار سے زائد ملازمین دن رات کام کرتے ہیں اور ۔۔ کروڑوں کمانے والا مشہور کپڑوں کا برانڈ' گُل احمد' مشہور کیسے ہوا؟ جانیے اس سے متعلق چند دلچسپ باتیں جو کوئی نہیں جانتا

image

دنیا میں بڑے بڑے کپڑوں کے برانڈز ایسے ہی نہیں مشہور ہوئے۔ انہوں نے مشہور اور کامیاب ہونے کے پیچھے کئی مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کیا ہوتا ہے، جس کے بعد وہ ایک بڑے نام کے ساتھ مارکیٹ میں قدم جماتے ہیں اور جانے جاتے ہیں۔

آج ہم آپ کو پاکستان کے سب بڑے کلوتھنگ برانڈ کے بارے میں دلچسپ باتیں بتانے جا رہے ہیں جہاں سے یقیناً آپ بھی بہت کچھ خرید چکے ہوں گے۔

جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں کپڑوں کے مشہور برانڈ " گل احمد" کی جس کے لوگ کپڑے چادریں، تکیے کمبل اور دیگر اشیاء تو خریدتے ہیں مگر اس کے پس منظر سے کوئی واقف نہیں ہوگا۔

تو چلیے جانتے ہیں گل احمد کیسے اتنا مشہور ہوا اور اس کے کامیاب ہونے کے کیا راز ہیں۔

*گل احمد کے بانی

معروف کپڑوں کی کمپنی گل احمد کے بانی کا نام حاجی علی محمد ہے جس کا ہیڈ کوارٹر کراچی میں واقع ہے۔

*پس منظر

گل احمد گروپ نے نوے کے اوائل میں ٹیکسٹائل میں تجارت کا آغاز کیا۔ یہ یکم اپریل1953ءکو قائم ہوا۔ 1970ء میں یہ کمپنی کراچی اسٹاک ایکسچینج کی فہرست میں شامل ہوئی۔ اس کے بعد اس کی ترقی جادوئی رفتار میں آگے بڑھی۔

بعدازاں گل احمد گروپ کے تجربہ حاصل کرنے کے انہوں نے مینوفیکچرنگ کے میدان میں آنے کا فیصلہ کیا جو گل احمد ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے نام سے مشہور ہوا۔ بعد ازاں مذکورہ کمپنی نے اتنی ترقی حاصل کی آج یہ برانڈ دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔

گل احمد ملبوسات اور گھریلو ٹیکسٹائل کی مکمل وسعت کو رنگنے اور پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہم بیک کوٹنگ اور فلاک پرنٹنگ کا بھی نظام رکھتے ہیں جو کہ ہمیں ایک اضافی موقع فراہم کرتا ہے اپنے صارفین کی ضروریات کی خدمت کیلئے۔ گل احمد انتہائی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو کہ اسے ایک وسیع مختلف مصنوعات کو پورا کرنے کے قابل بناتی ہے۔ اس کی مصنوعات میں پلین فیبرکس، شیٹنگ فیبرکس، پاپ لائن فیبرکس،کینوس، آکسفورڈ، ڈک، بیڈ فارڈ کارڈ،ہیئرنگ بورن، اوٹو مین، ٹوئل، ساٹن، رب اسٹاپس،سلب فیبرکس، اسٹریچ فیبرکس، میلانج فیبرکس شامل ہیں۔

معروف کلوتھنگ برانڈ میں کپڑے، ایپرن، بستر کی چادریں، اور ہر موسم کے لحاظ سے اپنے شاندار ڈیزائن کے کپڑے بالخصوص خواتین کے ڈریسز معارف کرواتا ہے۔

گل احمد وہ برانڈ ہے جہاں عام عوام کے علاوہ شوبز سیلیبرٹیز بھی مصنوعات کی خریداری کرنے کے لیے وہاں کا رُخ کرتی ہیں۔

گل احمد کمپنی میں اس وقت 8 ہزار سے زائد ملازمین اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts