بختاور بھٹو زرداری کے ہاں کچھ روز قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی جس پر بلاول اور آصفہ بھٹو نے ٹوئیٹ میں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ افیشلی خالہ، ماموں بن گئے، جہاں مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے وہیں کچھ سوشل میڈیا سائٹس کی جانب سے دکھایا گیا کہ بختاور بھٹو کے شوہر چوہدری محمود نے کمرے کی سجاوٹ میں کسی قسم کی کمی نہ چھوڑی۔
بالکل اسی طرح اب سوشل میڈیا پر بچے کے 2 نام بہت وائرل ہو رہے ہیں جو بتایا جا رہا ہے کہ چوہدری محمود اور بختاور نے اپنے بیٹے کا رکھا ہے۔ آئیے آپ کو بھی بتاتے ہیں:
٭ جبرائیل:
پہلا نام جبرائیل بتایا جا رہا ہے کہ دونوں نے بچے کا نام یہ رکھا ہے اور اسی نام سے مبارکباد بھی دی جا رہی ہے۔ اس نام کے معنی ہیں:
''
اللہ کے فرشتہ کا نام، اللہ کے فرشتے کا نام، قاصد، پیغام لانے والا
''
٭ سبطین چوہدری:
سبطین نام بی میڈیا پر گردش کر رہا ہے، البتہ اس نام کی آفیشلی تصدیق نہیں کی گئی ہے، اس نام کے معنی ہیں:
''
حضرت امام حسن اور حسین کا لقب، بہادر، اسلام کا رکھوالا، دین کا محافظ، سب سے زیادہ بُلند
''