کسی نے اپنی ہی پارٹی کے امیدوار کو تھپڑ مارا تو کسی نے جلسے میں نوجوان کو رسید کیا تھپڑ ۔۔ 3 سیاستدان جنہوں نے تھپڑ مارنے میں ذرا دیر نہیں کی

image

سیاسی میدان میں سیاستدانوں کی طرف سے اکثر ایسے سنجیدہ واقعات رونما ہوتے ہیں جن کے بعد وہ صارفین کی کڑی تنقید کا نشانہ بنتے ہیں۔

اکثر سیاستدان اتنے جزباتی ہوتے ہیں کہ وہ بنا لحاظ کیے کچھ ایسا کر دیتے ہیں جس کے بعد وہ ہیرو سے ولن میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔

' ہماری ویب' آج جس اہم چیز پر بات کرنے جا رہی ہے وہ ہے سیاستدانوں کی جانب سے رسید کیے جانے والے تھپڑوں کی جو انہوں نے اکثر جلسوں اور دیگر تقاریب پر مارے۔

1- عمران خان

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے غصےسے تو سب ہی واقف ہیں۔ وہ اکثر جلسوں تقریر کے دوران اتنے جزباتی ہوجاتے ہیں کہ پھر انہیں غصے کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ سال 2018 کے عام انتخابات سے قبل الیکشن مہم کے دوران عمران خان نے اپنے ہی پارٹی کے امیدوار کو تھپڑ دے مارا تھا۔ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اپنی ہی جماعت کے رہنما شاہد خٹک کو سب کے سامنے تھپڑ دے مارا تھا جس کے بعد ان کے مداحوں نے عمران خان پر کڑی تنقید کی تھی۔

کرک میں عمران خان جلسہ گاہ پہنچے تو اسٹیج پر چڑھنے کے لیے سیڑھیوں کی جانب بڑھے، سیڑھیوں سے اسٹیج کی جانب جاتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہد خٹک نے عمران خان سے آگے آنے کی کوشش کی تو عمران خان نے رک کر پیچھے دیکھا اور پھر شاہد خٹک کے منہ پر تھپڑ دے مارا جس کے بعد شاہد خٹک اپنے گال پر ہاتھ رکھ کر چند لمحے عمران خان کو دیکھتے رہے جبکہ عمران خان تھپڑ مار کے پھر اسٹیج کی جانب بڑھ گئے۔

اسٹیج پر پہنچ کر عمران خان نے عوام کی طرف سے استقبال پر ہاتھ کھڑے کیے تو اس موقع پر بھی شاہد خٹک عمران خان کے آگے آگئے جس پر عمران خان وہاں سے چلے گئے اور اپنی نشست پر بیٹھ گئے۔ بعد ازاں شاہد خٹک بھی عمران خان کے ساتھ والی نشست پر براجمان ہو گئے اور دونوں میں بات چیت شروع ہو گئی۔

2- عظمیٰ بخاری

ہفتے کے روز فیصل آباد میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے جلسے میں ن لیگی رہنماعظمیٰ بخاری نے ایک نوجوان کو تھپڑ دے مارا۔

جلسے میں شرکت کے لیے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ساتھ مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری، ثانیہ عاشق اور دیگر ساتھی بھی ان کی گاڑی میں تھیں۔

جلسہ گاہ کے وی آئی پی گیٹ سے مریم نواز کو تو اندر جانے دیا گیا لیکن سیکورٹی پر مامور چند افراد نےدیگر خواتین پارٹی ورکرزکو وہیں روک لیا۔

اس دوران گاڑی سے نکلتے ہوئے عظمیٰ بخاری کے قریب آنے والے ایک نوجوان کو لیگی رہنما نے غصے میں آکر تھپڑ مارا اور اس کے بازو پر لگا بیج بھی اتار دیا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک شخص قریب آرہا تھا، اسے منع کیا کہ قریب نہ آؤ وہ باز نہ آیا تو اسے تھپڑ مارا۔

3- عاشق اعوان

ڈاکٹر عاشق اعوان کا تھپڑ کون بھول سکتا ہے بھلا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران بریک کے وقت عاشق اعوان جیالے رہنما پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی قادر خان مندوخیل کو تھپڑ رسید کیا تھا جس کے بعد ان کے تھپڑ کے چرچے پورے ماہ چلے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts