پیٹرول کے بعد دودھ کی قیمتوں میں 40 سے 45 روپے اضافے کا اعلان، عوام نے سر پکڑ لیا

image
مہنگائی سے پریشان عوام کو جہاں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا صدمہ ابھی تک لگا ہوا ہے وہیں ڈیری مالکان نے بھی ان پر 40 سے 45 روپے اضافی کرنے کا اعلان کرکے بجلی گرا دی۔ تفصیلات کے مطابق صدرڈیری اینڈکیٹل فارمرز شاکرعمرگجر نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا پورے ملک میں دودھ کی قیمت 40سے 45 روپے بڑھنے جارہی ہے۔ شاکرعمرگجر کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ملک بھر میں کریں گے، پہلے سندھ پھر لاہور میں اور بعد ازاں ملک بھر میں دودھ کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی۔ صدرڈیری اینڈکیٹل فارمرز نے کہا کہ حکومت چاہے تو دودھ کی قیمتیں کم بھی ہوسکتی ہیں، لیکن اس کے لئے وفاقی حکومت کو گزشتہ حکومت کی غلط پالیسیوں کوختم کرنا پڑے گا۔ پیٹرول کی قیمتوں سے اضافے سے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے کیونکہ کراچی میں ڈیرہ فارمز تو موجود ہیں لیکن چارہ یہاں تیار نہیں ہوتا اور دیگر شہریوں میں بھیجنے کے لئے بھی پیٹرول کی کھپت ہوتی ہے۔
About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts