کوٹ لیں یا سینڈل؟ نادیہ خان پہنچیں ایسی دکان میں جہاں کم بجٹ میں مردوں کی ہر طرح کی شاپنگ ہوسکتی ہے

image

جب بات ہوتی ہے شاپنگ کی تو خواتین اس میں سب سے آگے ہوتی ہیں۔ لیکن اس بار نادیہ خان پہنچیں ایک ایسی مارکیٹ میں جہاں مردوں کی بہترین شاپنگ کی جاسکتی ہے۔ نادیہ خان کے ساتھ ان کے شوہر فیصل راؤ بھی موجود تھے اور یہ شاپنگ خاص ان کے لئے شادی کی تقریبات میں پہنے جانے والے کپڑوں کی مناسبت سے کی جارہی تھی۔

کوٹ اور جیکٹ

نادیہ اور ان کے شوہر ہمایوں جہانگیر کی آؤٹ لیٹ پہنچے۔ اس آؤٹ لیٹ کی بہترین بات یہ تھی کہ یہ ہورا اسٹور ہے اور یہاں کپڑوں اور جوتوں کی تمام ورائٹی موجود تھی۔ جہاں تک بات کوٹ اور جیکٹس کی تھی تو شادی، مہندی اور مایوں کے لئے گہرے اور شوخ رنگوں کے علاوہ دھیمے رنگ بھی تھے۔ جہانگیر ہمایوں کی خاص بات یہ ہے کہ وہ مردوں کے لئے کپڑے مخصوص رنگوں میں بنانے کے بجائے ہر طرح کے رنگوں میں بناتے ہیں اور دیدہ ذیب خوبصورت کڑھائی انھیں اور چار چاند لگا دیتی ہے۔

جوتے اور چپل

میچنگ چپلوں سے لے کر ہر قسم کے جوتے بھی موجود تھے۔ فیصل نے جوتوں کو پہن کر ٹرائی کرنے پر بتایا کہ سب جوتے انتہائی آرام دہ ہیں۔ نادیہ اور فیصل نے ان اشیاب کی قیمتوں پر تو بات نہیں کی لیکن ہمایوں جہانگیر کی آفیشل وی سائٹ پر تمام اشیاء قیمت کے ساتھ دستیاب ہیں۔

بیگ

ہر بار کی طرح اس بار بھی نادیہ اور اور ان کے شوہر کو بیگز بہت پسند آئے۔ بیگز واقعی بہت اچھے تھے اور ان کی کوالٹی ویڈیو میں بھی صاف ظاہر تھی۔ فیصل نے مختلف رنگوں کے چار سفری بیگ خریدے جن میں فی بیگ کی قیمت اٹھارہ ہزار تھی۔

پرفیومز

ہمایوں عالمگیر کی سب سے ،مزیدار بات یہں کہ پرفیومز کے نام ہیں۔ بدتمیز، سکنجبین اور عیاش نامی پرفیومز موجود تھے جن میں فیصل کو عیاش بہت پسند آیا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.