شہرت پانے کے لیے لوگ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں ۔۔ فیروز خان کی نقل اتارنے والے شخص سے متعلق اداکار نے انٹرویو میں اور کیا کہا؟

image

چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل ہوئی تھی جس میں عظیم اللہ قریشی نامی ایک شخص خدا اور محبت میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار فیروز خان کی طرح حضرت شاہ شمس تبریز کے مزار پر جا کر بیٹھا جاتا ہے۔ اور ہر جمعہ کے روز اور اپنی محبت کی یاد میں گم رہتا ہے۔

ساتھ ہی ساتھ تسبیح پڑھتا رہتا ہے اور اللہ پاک سے دعاگو رہتا ہے کہ جس طرح اداکار فرہاد کو اس کی محبت کا دیدار کروا دیا اسے بھی یوں ہی ملوا دے۔

اب اسی حوالے سے اداکار فیروز خان نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

فیروز خان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ آج کل ہم ایسے وقت سے گزر رہے ہیں جہاں لوگ شہرت کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ وہ کسی بھی انتہا کو جا سکتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ وہ انہیں اس بات کا احساس ہی نہیں ہے کہ وہ ملک اور معاشرے کو مسلسل نقصان پہنچا رہے ہیں۔

فیروز خان کو سوشل میڈیا پر منفی کاموں کی تشریح کے خیالات پسند نہیں آئے، انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ہم نے دیکھا کہ سوشل میڈیا پر ایسی چیزوں کو کس طرح منفی انداز میں بنا کر پیش کیا گیا جو کہ حقیقت میں کبھی موجود ہی نہیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ایسے چیزوں سے دور رہتا ہوں جن میں کوئی حقیقت نہیں ہوتی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.