شاہ رخ خان کے گھر خوشی کا ماحول ۔۔ منشیات کیس میں آریان خان کو ضمانت مل گئی

image

منشیات کے استعمال اور اس کی خریدو فروخت کے الزام میں شاہ رخ خان کے بیٹے کومنشیات کے استعمال اور اس کی خریدو فروخت کے الزام میں شاہ رخ خان کے بیٹے کو عدالت نے باعزت بری کر دیا ہے جس پر انکے اہلخانہ بہت خوش ہیں ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کے ساتھ ساتھ اس کیس میں گرفتار ارباز مرچنٹ اور مونمون دھامیچا کی بھی ضمانت منظور ہوگئی ہے۔

کئی دنوں کے بعد بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے گھر خوشیوں کی آمد ہوئی ہے جس کی وجہ سے اب وہ بہت خوش نظر آ رہے ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ جمعرات کو اپنے بیٹے آریان خان کی بمبئی ہائیکورٹ میں ضمانت کی منظوری پر بڑے مسرور نظر آئے اور انھوں نے اپنے وکیل ستیش مانیشندے اور ان کی ٹیم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

آریان کی ضمانت کی منظوری کے بعد یہ پہلی تصویر ہے جس میں شاہ رخ خان مسکراتے ہوئے نظر آئے۔ آریان کو ابھی مزید ایک شب قید میں ہی گزارنا پڑے گا، اس کی وجہ یہ ہے کہ انکے وکلا کی ٹیم انکی رہائی کے لیے اسی وقت درخواست دے سکے گی جب بمبئی ہائیکورٹ کی جانب سے کل رسمی آرڈر جاری ہوگا۔

اس کے علاوہ مختلف انسٹاگرام پوسٹس کے مطابق اب شاہ رخ خان کے مداح ابھی انکے گھر منت کے باہر جمع ہو گئے ہیں اور صرف یہی نہیں بلکہ پٹاخے وغیرہ بھی پھوڑے جا رہے ہیں اور شاہ رخ خان اور انکی فیملی کے پوسٹر بھی ہاتھوں میں مداح پکڑے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ وکیل ستیش مانیشندے اور ان کی ٹیم کی تین ہفتوں کی مسلسل کوششوں کے بعد جمعرات کو عدالت نے ڈرگ آن کروز کیس میں گرفتار آریان خان کی ضمانت منظور کی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.