میں کم از کم ایک شادی اور کروں گا۔۔۔ عامر لیاقت نے مزید شادیوں کے بارے میں اور کیا کہا؟

image

گزشتہ کچھ عرصے سے اینکر اور سیاستدان عامر لیاقت حسین اور ان کی دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کررہی تھیں۔ تاہم عامر لیاقت نے ان خبروں کی تردید کردی تھی۔

دوسری جانب عامر لیاقت حسین کا حآلیہ دنوں دیا گیا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے دو شادیاں کیں ہیں دو اور کروں گا یا کم ازکم ایک اور تو ضرور کروں گا۔

عامر لیاقت نے کہا کہ تیسری شادی کیلئے دیکھوں گا کہ لڑکی کی عمر کم ہو تاکہ زیادہ گالیاں دی جائیں، طوبیٰ 24 سال کی تھیں اس لیے اب جو آئی گی اس کی عمر 21 یا 20 سال کی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جیسا ملک کا کپتان ہے، ویسا ہی ان کا کھلاڑی ہونا چاہیے، اس لیے تیسری شادی کے بعد مطعمن ہونگا۔

سیاست کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری اگلی جماعت کوئی اور نہیں ہوگی، میں پی ٹی آئی کے ساتھ ہی منسلک رہوں گا۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے دو شادیاں کیں تھیں، جبکہ ان کی پہلی بیوی بشریٰ اقبال کو وہ طلاق دے چکے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.