پیٹرول کیسے بنتا ہے؟ جانیئے پیٹرول سے متعلق وہ معلومات جو آپ کے لیے بھی جاننا ضروری ہے

image

لوگ پیٹرول کی قیمتوں، اس کی خوشبو اور اس کی رنگت سے تو واقف ہوتے ہی ہیں لیکن انہیں یہ شاید معلوم نہیں ہوگا کہ پیٹرول کی مینوفیکچرنگ کیسے ہوتی ہے؟

موجودہ حالات میں پیٹرول کسی بھی ملک میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہا ہے۔کیونکہ یہ پیٹرول ہی ہے جس کی خاطر روزانہ پیٹرول پمپس پر گاڑیوں، رکشوں موٹر سائیکلوں کی طویل قطاریں دیکھنے کو ملتی ہیں۔وہیں آپ لوگ بھی ان لائینوں کا حصہ بنتے رہتے ہوں گے۔

ایک غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق آج پیٹرول وسیع زیرِ زمین میں پایا جاتا ہے جہاں کبھی قدیم سمندر واقع تھے۔ پٹرولیم کے ذخائر زمین یا سمندر کے فرش کے نیچے پائے جاتے ہیں۔ اِن کا خام تیل دیوہیکل ڈرلنگ مشینوں کے ذریعے نکالا جاتا ہے۔

لاکھوں سال قبل کائی اور پودے کم گہرائی والے پانی میں موجود تھے۔ اُن پودوں کے مرنے اور پھرسمندر میں ڈوبنے کے بعد، وہ نامیاتی مواد تلچھٹ یعنی ( رنگ برنگے گول پتھروں ) میں مل کر دفن ہو گئے۔ لاکھوں سالوں سے زیادہ دباؤ اور زیادہ درجہ حرارت کے تحت، ان جانداروں کی باقیات ان میں تبدیل ہو گئیں جسے آج ہم ایندھن کے نام سے جانتے ہیں۔

یہ مانا جاتا ہے کہ لاکھوں سے پہلے مرنے والے جن جانداروں کے جسم مٹی کے اندر مل گئے اور بہت زیادہ پریشر والے درجہ حرارت اور بیکٹیریاز کے اثرات مرتب ہونے سے ہوا کی عدم موجودگی میں گلنے کا عمل شروع ہوا۔ گلنے کے اس عمل کو گزرنے میں لاکھوں سال لگے اور اس دوران جو پودے اور جانور زیر زمین دفن تھے وہ گہرے کروڈ آئل میں تبدیل ہوگئے۔

پیٹرول کی مکمل صنعت و حرفت کا عمل کیسے ہوتا ہے مکمل معلومات کے لیے نیچے دی گئی ویڈیو میں جانیئے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts