دانتوں کے بیچ گیپ آگیا ہے؟ تو جانیے آج کل ڈاکٹر کون سا سستا ٹریٹمنٹ کر رہے ہیں؟

image
دانتوں کے درمیان اکثر لوگوں کے فاصلہ ہوتا ہے جو کچھ لوگوں کا تو وقت کے ساتھ خود بخود بند ہو جاتا ہے لیکن کچھ لوگوں کو اس گیپ کو بند کروانے کے لیے ٹوتھ فلر ٹریٹمنٹ کروانا پڑتا ہے۔ یہ ٹوتھ فلر ٹریٹمنٹ مختلف دندان ساز اپنے حساب سے کرتے ہیں اور ان کی مختلف قیمت ہوتی ہے۔ دراصل ٹوتھ فلر گیپ دانتوں کے درمیان اس فاصلے کو ختم کرتا ہے۔ جس کے لیے اینیمل شیٹ اور فلورائیڈ کا مکسچر استعمال کیا جاتا ہے ساتھ ہی ساتھ اس میں کچھ مذید دوائیاں شامل کی جاتی ہیں اور دانتوں کو اس طرح تراش خراش کیا جاتا ہے جیسے وہ واقعی آپ کے حقیقی دانت ہوں۔ اس ٹریٹمنٹ سے دانتوں کی چمک بھی بڑھ جاتی ہے اور ان کی سفیدی بھی بحال ہو جاتی ہے۔ یہ ایک بڑا واضح فرق ہوتا ہے۔ مختلف لوگ خوبصورت دکھنے کے لیے بھی یہ فلر ٹریٹمنٹس کرواتے ہیں۔ اداکارائیں بھی اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے ٹوتھ فلر اور ٹوتھ گیرڈنگ کرواتی ہیں۔ اگر قیمت کے حوالے سے بات کی جائے تو 2 سے 5 ہزار کے درمیان ایک گیپ فلر بآسانی لگ جاتا ہے لیکن یہ ایک اچھے ڈینٹسٹ سے کروانا چاہیے کیونکہ بعد ازاں ٹریٹمنٹ دانتوں میں سوجن بھی ہو جاتی ہے۔
About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts