10 کروڑ کی گاڑی۔۔ کس کے پاس کون سی گاڑی ہے؟ جانیے ان مشہور کھلاڑیوں کے مہنگے شوق کے بارے میں دلچسپ معلومات

image

مشہور کہاوت ہے کہ خدا جب حسن دیتا ہے نزاکت آ ہی جاتی ہے اسی طرح جب پیسہ آتا ہے تو ساتھ مہنگے شوق بھی خود بخود آجاتے ہیں۔ اب ہمارے کرکٹرز کو ہی دیکھ لیں ایک سے ایک شاندار اور مہنگی گاڑیوں کا شوق رکھتے ہیں۔ آج کے آرٹیکل میں ہم جانیں گے کہ ہمارے کس کھلاڑی کے پاس کونسی شاندار گاڑی موجود ہے اور اس کی کیا قیمت ہے۔

شعیب ملک

پاکستانی آل راؤنڈر اور بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے شوہر شعیب ملک کے پاس ٹویوٹا سوپرا کار ہے۔ شعیب ملک کی اس گاڑی کا ایکسیڈینٹ بھی ہوچکا ہے اور اس کی قیمت تقریباً 9 کروڑ روپے ہے۔

حسن علی

حسن علی کے پاس کیا اسپورٹیج awd اور fwd ہیں جن کی قیمتیں پانچ کروڑ سے زائد ہیں۔

شاداب خان

سیاست ڈاٹ پی کے کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کے پاس ہونڈا سوک ری برتھ ہے جس کی قیمت ڈھائی سے تین کروڑ ہے۔

محمد رضوان

پاکستان کے ہر دلعزیز بلے باز محمد رضوان کے پاس ہونڈا سوک آر ایس ٹربو ہے جس کی مالیت چانچ کروڑ سے زیادہ ہے۔

محمد حفیظ

بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کرنے والے محمد حفیظ کے پاس وی 8 لینڈ کروزر ہے۔

شاہین شاہ آفریدی

شاہین شاہ آفریدی کی شہرت کی وجہ جہاں ان کا کھیل ہے وہیں وہ شاہد آفریدی کے ہونے والے داماد کی حیثیت سے بھی مشہور ہیں۔ شاہین شاہ کے پاس مشہور زمانہ آدی اے 8 ہے جس کی قیمت ساڑھے آٹھ کروڑ سے لے کر تقریباً گیارہ کروڑ تک ہوسکتے ہیں۔

بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے پاس آڈی 5 ہے جس کی مالیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.