خدارا میرے بیٹے کا آپریشن کروادیں.. غریب آدمی کی بے بسی دیکھ کر شاہد آفریدی نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ سب کے دل جیت لئے

image

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کو پاکستانی عوام نے لمحہ لمحہ انجوائے کیا اور میچز میں ہونے والی ہر چھوٹی بڑی خبر دنوں سوشل میڈیا پر چھائی رہی۔ ایسے میں کیمرہ مین کی نظر اسٹیڈیم میں موجود ایسے غریب باپ بیٹے پر بھی پڑی جنھوں نے ہاتھ میں دو پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ باپ کے ہاتھ میں موجود پلے کارڈ پر پاکستان کے دو مایہ ناز کھلاڑیوں شاہد آفریدی اور محمد رضوان کو مخاطب کرکے ان سے بیٹے کے آپریشن لے لئے مدد کی اپیل کی گئی تھی۔ دوسری جانب ساتھ کھڑے بچے کے پلے کارڈ پر کیمرہ مین کو مخاطب کرکے ان پر کیمرہ فوکس رکھنے کی درخواست کی گئی تھی۔

سوشل میڈیا صارف کا شکریہ

باپ بیٹے کی بے بسی اور لاچاری جیسے ہی کیمرے کی آنکھ میں آئی سوشل میڈیا صارفین نے تیزی سے کلپ بنا کر شئیر کرنا شروع کردیا جس کے بعد کھلاڑی رومان رئیس نے اپنی رومان رئیس فاؤنڈیشن کی ٹیم کو بچے کی مدد کی تلقین کی جبکہ احتشام الحق نامی صارف نے بچے اور اس کے والد کی تصویر ٹوئٹر پر شئیر کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو بھی ٹیگ کیا۔ تھوڑی دیر بعد ہی لالہ نے احتشام کی پوسٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "میری توجہ اس جانب مبذول کروانے کا شکریہ۔ شاہد آفریدی فاونڈیشن کی ٹیم بچے تک پہنچ گئی ہے اور اس کو علاج فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے"

لالہ ایک بار پھر چھا گئے

شاہد آفریدی کا یہ اقدام سوشل میڈیا صارفین کو خوب پسند آیا اور انھوں نے لالہ کو ایک بار پھر اپنا ہیرو قرار دے دیا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.