حاملہ خواتین کے لیے بہترین علاج، بانجھ پن کا بھی خاتمہ ہو سکتا ہے ۔۔ جانیے حکومت کی جانب سے کون سی خوشخبریاں دی گئی ہیں؟

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی خبریں دیکھی ہوں گی جس میں صحت سے متعلق کئی ایسی معلومات ملتی ہیں جو کہ عوام کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے صحت کارڈ جاری کیا گیا ہے، یہ صحت کارڈ اپنے اندر کچھ خصوصیات رکھتا ہے جن کی بنا پر توجہ حاصل کر رہا ہے۔

عام طور پر قومی صحت کارڈ ہولڈر کسی بھی منتخب شدہ سرکاری یا نجی اسپتال میں صحت کی سہولیات حاصل کرنے کے لیے اہل ہے۔ بنیادی صحت کی مختلف سہولیات، حادثات یا طبی ایمرجنسی کی صورت میں قومی صحت کارڈ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

لیکن ایک اہم پوائنٹ یہ بھی ہے کہ اس کارڈ میں حاملہ خواتین کے لیے بھی سہولیات موجود ہیں۔ اس کارڈ میں حاملہ خواتین کے لیے طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، جس سے ماں اور بچے کی بہترین نشونما اور انہیں صحت مند رہنے میں مدد ملتی ہے۔

بونیر سے تعلق رکھنے والے والدین اس وقت خوش ہو گئے جب صحت کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے ماں نے 7 بچوں کو جنم دیا، جس میں 6 بچے صحت یاب تھے۔

اسی طرح سوشل میڈیا صارف سجیر عالم کی جانب سے ایک پوسٹ کیا گیا جس میں انہوں نے لکھا کہ میرے رشتہ دار کے ہاں بیٹا پیدا ہوا۔ مہنگے اسپتال میں ماں اور بچہ داخل رہے، علاج معالجہ وہیں ہوا، جبکہ کے پی صحت کارڈ کا بھی ذکر کیا۔

واضح رہے صحت کارڈ میں سہولیات کے ساتھ ساتھ آنے جانے کے خرچے کے طور پر 1000 روپے بھی دیے جاتے ہیں۔

والدین کی آسانی کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے بھی ایک اقدام اٹھایا گیا تھا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ایک ایسا اقدام اٹھایا گیا، جس نے کئی بے اولاد جوڑوں کے لیے امید کی ایک کرن پیدا کر دی ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے یہ سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔

حکومت کی جانب سے بانجھ پن کے علاوہ دوران حمل بچوں میں ذہنی اور جسمانی مسائل کی تشخیص کے حوالے سے بھی سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ ماں کی صحت اور مختلف بیماریوں کے حوالے سے بھی مفت چیک اپ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

اس مفت سہولت کے حوالے سے محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ یہ سہولت لاہور کے ماں بچہ اسپتال میں پہلی مرتبہ دی جا رہی ہے، جبکہ اس سہولت کے لیے الگ ڈیپارٹمنٹ بھی بنایا گیا ہے، فالحال اس حوالے سے تمام تر تیاریاں کی جا رہی ہیں اور جون سے ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی سہولت موجود ہوگی۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts