پاکستانی کھلاڑی یونس خان اور عمر گل کونسی غیر ملکی ٹیم کے کوچ بن گئے؟

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان،سابق بیٹنگ کوچ یونس خان اور سابق بالر عمرگل غیر ملکی ٹیم کے کوچ بن گئے ہیں،اس بات کی تصدیق بھی ہوگئی ہے۔

افغان ٹیم کی کوچنگ کی خبر بڑی ہے،تاہم ان کی تقرری عارضی ہے اور کچھ وقت کے لئے ہی ہے لیکن توقع کی جاسکتی ہے کہ آنے والے وقت میں انہیں مزید بھی مواقع ملیں گے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نصیب خان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے تجربہ کارسابق بیٹسمین اور کپتان یونس خان اور پاکستان سابق بالرعمر گل افغانستان کرکٹ ٹیم کی نیشنل سائیڈ کی عبوری کوچنگ کے لئے تیار ہو گئے ہیں۔ یونس خان ہیڈ کوچ کے طور پر افغانستان کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ کریں گے۔عمر گل بائولنگ کوچ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپریل کے مہینے کے لئے اپنی نیشنل ٹیم کا ٹریننگ کیمپ متحدہ عرب امارات میں لگانے کا فیصلہ کیا ہے،اس میں افغانستان کے تجربہ کار کرکٹرز جن کے پاس متحدہ عرب مارات کی رہائشی سہولیات موجود ہیں، وہ اور ان کے ساتھ چند نوجوان کھلاڑی اس میں شریک ہونگے،ان کے ویزے کی کوششیں شروع کی جاچکی ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہےکہ راشد خان سمیت کئی اہم کھلاڑی اس وقت بھارت میں آئی پی ایل کھیل رہے ہیں، اسی لئے کئی اہم کھلاڑی اس کیمپ میں شریک نہیں ہوں گے۔ اس سے قبل یونس خان کی انگلش کائونٹی یارک شائر سے بات چل رہی تھی لیکن یہ بات چیت کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.