کیا آپ جانتے ہیں تصویر میں موجود یہ بچہ پاکستان کا کون سا مشہور کھلاڑی ہے؟

image

آج کل ٹی وی اداکار ہوں، گلوکار ہوں یا کھلاڑی، اکثر ہی اپنے بچپن کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے رہتے ہیں جو ان کے مداحوں کو خوب پسند آتی ہے۔ ایسی ہی ایک تصویر پاکستان کے لیجنڈری کھلاڑی کے والد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہے جس میں ان کے بیٹے کا بچپن موجود ہے۔

مشہور کھلاڑی کے والد تصویر کے ساتھ کیپشن دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ “ہر ماں باپ کا بچہ اُن کی نظر میں بس اتنا ہی بڑا ہوتا ہے، بے شک وہ پچاس سال کا ہی کیوں نہ ہو“

بابر اعظم کا بچپن

اگر آپ ابھی بھی نہیں پہچانے تو ہم بتا دیتے ہیں کہ یہ تصویر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ہے جو ان کے والد اعظم صدیقی نے شئیر کی ہے۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھے بابر اعظم کرکٹ کٹ پہنے ہوئے تصویر کے لئے پوز دے رہے ہیں۔ اس وقت شاید ہی کوئی جانتا ہو کہ آگے جا کر یہ بچہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کپتان بن جائے گا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.