اس کے بیچ پھینکیں نہیں کیونکہ ۔۔ چیکو کے بیج کے استعمال سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے چیکو کے زبردست فائدے جو آپ کی مشکل آسان کردیں

image

چیکو ایک خوش ذائقہ اور افادیت سے بھرپور پھل ہے۔ چیکو کا چھلکا آلو کی طرح ہوتا ہے۔ اس میں دو سے لے کر دس تک کالے بیج ہوتے ہیں۔

چیکو کے بیج گول یا بیضوی، یعنی ایک طرف سے نوکیلے شکل میں ہوتے ہیں۔ اس کا ذائقہ میٹھا اور دار چینی جیسا جب کہ شکل سیب اور ناشپاتی جیسی ہوتی ہے۔ چیکو کا ایک درخت سال میں دو ہزار پھل اگاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ میٹھا پھل صحت کے خزانوں سے لیس ہے۔

آج ہم چیکو کے قیمتی فوائد جانیں گے جسے جان کر آپ کی مشکلیں آسان ہوجائیں گی اور معلومات میں بھی اضافہ ہوگا۔

1- چیکو سے نکلنے والے بیج کا اگر پیسٹ بنا کر کیڑے کے کاٹے کی جگہ پر لگایا جائے تو آرام ملتا ہے۔

2- قدیم زمانے سے چیکو کے بیجوں کو بالوں کی خشکی اور سر کے اوپری حصے کے دیگر مسائل کے علاج کے لیے قدرتی علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

اس کے لیے آپ نے بیجوں کودھونا ہے، دھوپ میں خشک کریں اور ایک انہیں پیس کر باریک پاؤڈر کی شکل دیں اور پھر سرسوں کے تیل میں پکا کر ہفتے میں 2 مرتبہ بالوں میں 2 گھنٹے کے لئے لگائیں اور پھر سادے پانی سے دھو لیں، جس کے بعد آپ کے بالوں سے خشکی ختم اور سر کی جوؤں سے نجات مل جائے گی۔

3 - چیکو گردوں کی مختلف بیماریوں سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے اورمثانے میں بنی پتھری بھی خارج کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

4- خوش ذائقہ پھل چیکو کھانے سے صحت اچھی رہتی ہے۔ بے چینی اور ڈپریشن میں مبتلا افراد کو اس کا استعمال ضرور کرنا چاہیے۔

5- حاملہ خواتین کے لیے چیکو بڑی دوائی کا کام کرتا ہے۔ غذائی ماہرین کہتے ہیں چیکو میں کاربوہائیڈریٹس موجود ہوتے ہیں جو حاملہ خواتین کو طاقت اور مطلوبہ غذائیت فراہم کرتے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts