شیریں مزاری گرفتار! میری ماں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا.. بیٹی کا بیان

image

پی ٹی آئی کی رہنما اور سابق وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جنگ نیوز کے مطابق شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے۔

کیس کی تفصیلات

شیریں مزاری کو زمین پر قبضے کے کیس میں گرفتار کیا گی۔ ان کے خلاف مقدمہ ڈپٹی کمشنر راجن پور کی درخواست پر کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کے خلاف مارچ 2022 کو شکایت نمبر 1272 درج کی گئی۔ پی ٹی آئی کے مختلف رہنماؤں نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شیریں مزاری کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

میری ماں کو تشدد کا نشانہ بنایا گی

شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی والدہ کو مرد پولیس اہلکار تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لے گئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا ہے اور گر یہ حکومت ایسی حرکتیں کرے گی تو وہ ان کے پیچھے آئیں گی


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.