سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اب سے کچھ دیر قبل پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوٸے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔
پشاور میں کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی اجلاس میں لانگ مارچ کا فیصلہ کرلیا ہے،صرف تحریک انصاف کے کارکن کو نہیں ساری قوم کو ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو دعوت دے رہا ہے کہ لانگ مارچ میں شرکت کریں، سرینگر ہائی وے پر 25 مئی کو اکٹھا ہوں گے۔