انہیں روضہ رسول ﷺ سمیت خانہ کعبہ کا غلاف بھی دیا گیا اور ۔۔ یہ پاکستانی کون ہیں جنہیں سعودی حکومت نے بڑے تحفوں سے نوازا؟

image

سعودی عرب کو پاکستانی اپنا دوسرا گھر مانتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج تک کئی ایک پاکستانی حرم پاک اور مدینہ منورہ کی صفائی کے لیے گئے ہیں اور اب تو ایک پاکستانی جس نے 50 دن سفر اپنے موٹر سائیکل پر سفر کیا اور عمرے کیلئے سعودی عرب پہنچا ، پاکستانیوں کے اس جذبے کو دیکھتے ہوئے حرم انتظامیہ نے انہیں کئی تحفے دیے، آئیے جانتے ہیں۔

پہلی مرتبہ خانہ کعبہ کو دیکھ کر بے ہوش ہونے والے لڑکے کی باتیں:

اس لڑکے کا نام ہے حاجی کامران جو کہتے ہیں کہ سعودی عرب پہنچ کر میں نے سب سے پہلے حج کیا۔ اور جب سعودیہ سے گھر آیا تو تو لوگوں کا گھر میں رش لگ گیا کوئی مجھ سے روزے مبارک کی صفائی کرنے والا کپڑا مانگے تو کوئی مجھ سے وہ پاک جھاڑو مانگے جس سے ہم خانہ کعبہ صاف کرتے ہیں۔

تو کوئی کہے کہ میرا بچہ بیمار رہتا ہے اس کے سر پر ہاتھ پھیر دیں۔اور اب انکے پاس خانہ کعبہ کا غلاف اور نبی پاکؐ کے روضہ مبارک کا ہی غلاف ہے باقی سب انہوں نے لوگوں میں بانٹ دیا۔ مختصراََ یہ کہ یہ سب جو میں وہاں سے لیکر آیا یہی میرے لیے سب سے بڑا تحفہ تھا۔

اس کے علاوہ پھر وہاں کام شروع کیا، کام بھی اتنا دل لگا کر کیا کہ 5 سے 6 مہینے میں ہی انہیں تمام خادموں کا سپروائزر لگا دیا گیا۔ جس کے بعد یہ اس اس مقام پر گئے جہاں کسی ملک کے بادشاہ بھی نہیں جاتے، خانہ کعبہ کے چھت، خانہ کعبہ کے اندر،آب زم زم کے کنویں، حجر اسود کی کئی بار اپنے ہاتھوں سے صفائی کی۔

حاجی کامران صاحب کا کہنا تھا کہ لوگ صرف آب زم زم کے کنویں کو ہی جانتے ہیں مگر مجھے ایک اور کنویں کا بھی معلوم ہے جو کہ حرم پاک میں ہی ہے۔ حاجی کامران نے کہا کہ جب پہلی نظر کعبہ پڑی تو میں بے ہوش ہو گیا تھا کیونکہ مجھے اپنی قسمت پر یقین نہیں تھا کہ جو میں سوچا کرتا تھا کہ کبھی جاؤنگا تو آج دیکھو اللہ نے خود ہی بلا لیا اور جانے میں بھی کوئی سال نہیں لگے۔

عمرے کیلئے 50 دن کا سفر موٹر سائیکل پر کرنے والا پاکستانی:

اس پاکستانی بھائی کے جذبے کو سلام ہے جو عمرے کیلئے 50 دن کا سفر طے کر گیا۔ اس شخص کا نام ہے ابرار حسن اور انہوں نے یہ سفر اپنے موٹر سائیکل پر طے کیا ہے ۔ اور اب اسی جذبے کو سراہتے ہوئے ان کی یہ تصویر حرمین شریفین انتظامیہ نے اپنے آفیشل فیسبک پیش پر پیج پر لگائی ہے۔ واضح رہے کہ یہ سفر ابرار نے جرمنی سے شروع کیا تھا اور 5 ممالک سے ہوتا ہوا یہ شخص سعودی عرب پہنچا ۔

5 سال خانہ کعبہ کی صفائی کرنے والا پاکستانی :

اس پاکستانی کا نام ہے محمد الیاس خالد جو کہتے ہیں کہ اللہ کے پاک گھروں کی سفائی کرنے سے بڑا اور کیا تحفہ ہو سکتا ہے ۔ میں نے تو وہ مقامات دیکھے جو کسی وزیر سفیر کو بھی دیکھنے کو نہیں ملتے۔

اور پھر انہوں نے پہلی مرتبہ خانہ کعبہ کو دیکھا تو شدید رونے لگے اور سوچنے لگے کہ میری اتنی اوقات نہیں تھی اللہ پاک جتنا تو نے نوازا ہے مجھے اور پھر رمضان کے مہینے میں ہی سب سے پہلے صفہ مروہ، مطاف شمالی، مقام ابراہیم اور پھر آب زم زم کے کنویں پر انکی دیوٹی لگی جہاں دل و جان سے اپنی ڈیوٹی کی۔

مزید یہ کہ جب کچھ ماہ بعد حج آیا تو خانہ کعبہ کی چھت پر چڑھ کر غلاف کعبہ بھی تبدیل کیا، تقریباََ 7 سے 8 ماہ بعد مدینہ شریف ٹرانسفر ہو گئی تو روضہ مبارک ﷺ کو زندگی میں پہلی مرتبہ اپنی ان گنہگار آنکھوں سے دیکھا تو آنکھوں سے آنسوؤں کی برسات شروع ہو گئی۔

مدینہ شریف میں انکی ڈیوٹی پہلے 3 ماہ مصحاف میں لگی پھر معاجہ شریف میں لگی اس کے ساتھ ساتھ روضہ رسولﷺ کے گنبد مبارک کو صاف کرنا بھی ان ہی کی زمہ داری تھی جو کہ یہ ہر 15 دن کے بعد صاف کرتے تھے اس کےعلاوہ روضہ پاک ﷺ کی جالیاں چاروں طرف سے بھی محمد خالد اور انکی ٹیم ہی صاف کرتی تھی۔

اب بات کرتے ہیں کہ روضہ رسول ﷺ کے اندر کی صفائی کون کرتا ہے تو یہ صفائی حضرت بلال حبشی کی نسل پاک میں سے ہی ہیں کچھ اشخاص وہ یہ اندرونی حصہ کی صفائی کرتے ہیں اور اس خاندان کو اب سعودی عرب میں خواجہ خاندان بھی کہا جاتا ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.