ملک ریاض اور آصف زرداری کی مبینہ آڈیو کال وائرل

image

پاکستان کی جانی مانی شخصیت ملک ریاض اور آصف علی زرداری کی مبینہ آڈیو کال سب کے سامنے آ گئی ہے جس میں ملک ریاض آصف علی زرداری سے کہتے ہیں کہ "سر مجھے عمران خان کے پیغامات آ رہے ہیں مصالحت کروا دیں"۔

یہ گفتگو جنگل کی آگ کی طرح پھیل چکی ہے اور اس گفتگو میں سب سے پہلے ملک ریاض صاحب کہتے ہیں کہ اسلام و علیکم جس کے جواب میں آصف زرداری کہتے ہیں کہ وعلیکم اسلام، خیریت۔

جس پر بات چیت کا آغاز ہوتا ہے، ملک ریاض کہتے ہیں کہ میں نے آپکو پہلے بھی بتایا تھا، آپ سے باتیں کرنی ہیں تو آپ نے کہا تھا کہ بات نہیں کریں گے۔

مزید یہ کہ ملک ریاض اس آڈیو کال میں یہ کہتے ہیں کہ خان کے پیغامات آ رہے ہیں ،مصالحت کروا دیں اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج تو انہوں نے مجھے بہت ہی میسجز کیے ہیں کہ پیج اپ کروا دیں۔

یہ الفاظ سننے کے بعد آصف زرداری کہتے ہیں کہ اب امپاسبل ہے نہ۔ گفتگو میں اپنے آخری جملے میں ملک ریاض یہ کہتے سنائی دے رہے ہیں نہیں ٹھیک ہے بس آپ کے سامنے بات رکھ دی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.