جہیز کے طعنے ملنے پر 3 بہنوں نے بچوں سمیت جان دے دی.. مرنے سے پہلے آخری خط میں کیا لکھا؟

image

اگرچہ جہیز کی لعنت پر قابو پانے کے لئے دعوے اور باتیں تو بہت کی جاتی ہیں لیکن عملی طور پر اس سے آج تک نجات نہیں حاصل کی گئی۔ جہیز پاکستان اور بھارت کا ایسا مشترکہ مسئلہ ہے جس نے کئی لوگوں کی زندگیاں اجیرن کر دیں اور کئی جانیں لے لیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے جہاں ایک خاندان میں بیاہی گئی 3 بہنوں نے اپنے بچوں سمیت کنویں میں کود کر جان دے دی۔

آخری خط میں کیا لکھا؟

جے پور میں ایک گھر کی بھائیوں سے بیاہی گئی 3 بہنوں پر سسرال والے جہیز نہ لانے کی وجہ سے دن رات طعنے دیتے اور باقاعدہ تشدد بھی کیا کرتے تھے۔ ان حالات سے تنگ آکر تینوں بہنوں نے ایک ساتھ جان دینے کا فیصلہ کیا۔ لڑکیوں نے خودکشی سے پہلے اپنے شوہروں کے لیے ایک خط بھی لکھا جس میں ان کا کہنا ہے کہ "ہم اس دنیا سے جارہے ہیں۔ روز روز کے مرنے سے ایک بار مرنا بہتر ہے۔ ہماری موت کی وجہ سسرال والے ہیں"

ایک لڑکی حاملہ تھی

بھارتی میڈیا کے مطابق خودسوزی کرنے والی بہنوں کی عمریں بلترتیب 20،23 اور 25 سال تھیں جبکہ ان کے بچوں میں ایک بچے کی عمر 4 سال تھی اور دوسرا نومولود تھا اس کے علاوہ ایک لڑکی حاملہ تھی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.